وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، مریض بچوں کی عیادت اور تحائف تقسیم کیے

وزیر صحت بلوچستان کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے سندس فاؤنڈیشن لاہور سنٹر کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کا استقبال بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان، ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن خالد عباس ڈار اور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی

بچوں سے ملاقات اور تحائف کی تقسیم

صوبائی وزیر نے سندس فاؤنڈیشن میں زیرِ علاج تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن جیسے ادارے انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور ایسے فلاحی اداروں کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے رجب بٹ کے حق میں پیش ہونے والے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کردیا

سندس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابلِ تحسین

انہوں نے مزید کہا کہ سندس فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ کوئی بچہ علاج سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں سندس فاؤنڈیشن اپنا سنٹر قائم کر رہی ہے جس کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ حکومت بلوچستان اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔

یادگاری شیلڈ کا تحفہ

بانی و صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...