محمد علی رندھاوا ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ٹاسک سونپ دیا
نئی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتی ہے: خواجہ آصف
نوٹیفکیشن کی منظوری
وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دے دیا۔
وزیرِ داخلہ کی ہدایت
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
ڈیجیٹل تبدیلیاں
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے ڈائریکٹر جنرل کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے اور پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔








