محمد علی رندھاوا ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ٹاسک سونپ دیا
نئی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدراتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے
نوٹیفکیشن کی منظوری
وفاقی حکومت نے محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا
وزیرِ داخلہ کی ہدایت
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن میں ہر سطح پر ریفارمز لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
ڈیجیٹل تبدیلیاں
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے ڈائریکٹر جنرل کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام کو ملک بھر میں مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے اور پیپر لیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نظام میں عوام کی سہولت کو سب سے زیادہ مقدم رکھا جائے۔








