پنجاب پولیس کے جوان شہریوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں: حنا پرویز بٹ
حنا پرویز بٹ کا جناح ہسپتال کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زیرِ علاج پولیس کانسٹیبل عمران اشرف کی عیادت کی۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر پر ولادیمیر پیوٹن کی شرائط ماننے پر زور
پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف
حنا پرویز بٹ نے کانسٹیبل عمران اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے والے پولیس اہلکار پوری قوم کا فخر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
بہادری اور فرض شناسی کی تحسین
انہوں نے زخمی اہلکار کی بہادری، فرض شناسی اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر سپوت معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں، جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کردی
پنجاب پولیس کی خدمات کی قدر
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے جوان امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
عزم کا اظہار
حنا پرویز بٹ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عوام کے تحفظ کے لیے جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جائیں گی۔








