بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ
اہم اجلاس کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی سوشل ویلفیئر ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز، کون سے کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے
اجلاس کے مقاصد
اجلاس میں محکمہ کے جاری پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور صوبائی وزیر کو بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اشتراک اور تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں خواتین، بچوں اور افراد باہم معذوری کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ورکنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
وزیر کا اظہار خیال
صوبائی وزیر نے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ بہتر ورکنگ کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے اور تمام کمیونیکیشن اور ورکنگ کو ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے گا اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔








