بار بار بیان بازی طاقت کی نہیں، واضح اسٹریٹجک اضطراب کی عکاسی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی برسی قریب آرہی ہے,وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع کا اعادہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم قطعی ہے، ہماری تیاری مکمل اور ردعمل تیز، درست اور فیصلہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پانچ سال تک جعلی عدالت چلانے والے جعلی جج اور ان کے سینکڑوں فیصلے: وہ آخر کیسے پکڑے گئے؟
اسٹریٹجک چیلنجز کا سامنا
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا بار بار بیان بازی طاقت کی نہیں، واضح اسٹریٹجک اضطراب کی عکاسی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی برسی قریب آرہی ہے۔ سیاسی مفاد کے لیے بے بنیاد الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش اور دھمکیاں نئی نہیں۔ تاریخ یاد دلاتی ہے کہ غلط حساب کتاب کے نتائج ہوتے ہیں۔
پاکستان کا عزم اور ردعمل
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکہ حق ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے، اگلی بار ہمارا ردعمل اور بھی مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا، کوئی ابہام نہ رہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم قطعی ہے، ہماری تیاری مکمل اور ردعمل تیز، درست اور فیصلہ کن ہوگا۔ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ کے لیے جگہ کا وہم ناقابل فہم اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اور سفارتی بے چینی کا بخوبی مقابلہ کیا جائے گا۔








