چیف جسٹس کی زیر صدارت قانون و انصاف کمیشن کا اجلاس، ملک بھر میں ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز کا قیام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کے عدالتی کمپلیکسز میں ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، پولیس حدود تنازع پر لاش کی گھنٹوں تک بےحرمتی۔

اجلاس کی تفصیلات

قانون و انصاف کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قانون و انصاف کمیشن کا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک “فتنہ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

خواتین سہولت مراکز کے ڈیزائن

قانون و انصاف کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین سہولت مراکز کے ڈیزائن کے لیے قومی سطح پر مقابلہ کروایا جائے گا۔ اجلاس میں قومی ڈیزائن مقابلے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔ خواتین سہولت مراکز میں رازداری اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ خواتین کو ایک ہی جگہ متعدد سہولیات فراہم کرنے کی تجویز بھی ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو انفراسٹرکچر میپنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے قواعد کی کمی کا ہمیں بہت نقصان ہوا، بہترین جمہوریتوں میں سزا اور جزا کا نظام موجود ہے: عطاءاللہ تارڑ

محفوظ اور باوقار ماحول

’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری اعلامیہ کے مطابق خواتین سائلین کو محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز میں قانونی معاونت اور میڈی ایشن کی سہولت ہوگی۔ سینٹرز میں عدالت سے منسلک مصالحت اور خاندانی ملاقاتوں کے انتظامات بھی شامل ہیں۔ سینٹرز میں تشدد سے متاثرہ خواتین کے لیے خصوصی سپورٹ سروسز فراہم کی جائیں گی۔

ڈیزائن کے انتخاب کے مراحل

اعلامیہ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹس پاکستان جلد قومی مقابلہ شروع کرے گا، ڈیزائن کے انتخاب کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔ منتخب ڈیزائن ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز کے لیے ماڈل قرار دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...