ہر بچہ اہم اور ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے: ثانیہ عاشق
آٹزم کا دن
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے کہا ہے کہ آج کا دن آٹزم کا شکار ان تمام بچوں کا دن ہے جو اس دنیا سے مختلف نہیں بس اس دنیا کو اپنے انداز سے دیکھتے ہیں۔ آج کا دن ان کی حسین دنیا کا دن ہے جس کو ہم ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا
ماں کی قربانیوں کا اعتراف
صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے آٹزم ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ان تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے آٹسٹک بچوں کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی ہیں۔ آٹزم کوئی بیماری نہیں ہے یہ ایک طرز وجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں 22 افراد گرفتار
پنجاب کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی دنیا کو ان کی دنیا میں ملا کر ایک ایسا معاشرتی وجود سائن کریں جن میں ان کے احساسات اور جذبات کو سمجھا جا سکے۔ ایسا پنجاب جس کو ہر بچہ اپنا کہہ سکے، مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم اس خواب کی جانب پہلا قدم ہے۔
بچوں کے حقوق کا تحفظ
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے مزید کہا کہ مفت تھراپی، مفت ٹریٹمنٹ اور سب سے بڑھ کر یہ احساس دیا جاتا ہے کہ ان کے وزیر اعلیٰ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یہ عہد دہراتی ہوں کہ ہم ان بچوں کو نظام کا حصہ بنائیں گے۔ نہ کہ رحم کی بنیاد پر بلکہ حق کی بنیاد پر کیونکہ ہر بچہ اہم ہے، ہر بچہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہے۔








