پیدل حرم کعبہ کی جانب جو قدم اٹھنے لگے تو دلوں کی کیفیت ہی بدل چکی تھی، قدم بڑھتے جاتے تھے، دعا مانگتے رہے، آگے سر جھکائے جا رہے تھے۔
مصنف کی تفصیل
ع۔غ۔ جانباز
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس اہلکار پر رشوت مانگنے کا الزام، کوئٹہ میں ڈرائیور نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی
عمرہ کی روانگی
قسط: 105
جب روانگی کا دن آیا تو غسل کر کے احرام باندھا اور 2 نفل احرام کے پڑھے، عمرہ ادا کرنے کی نیت کرتے ہوئے 3 مرتبہ تلبیہ پڑھا۔
پھر درود شریف پڑھتے ہوئے جہاز میں سوار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 61 ممالک میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہونے کا انکشاف
سفر کی تفصیلات
جہاز میں میزبانوں نے حسب ہدایت خاطر مدارت جاری رکھی اور سبھی زائرین تلبیہ پڑھنے میں مشغول رہے۔ جہاز مقررہ وقت پر جدہ ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ جہاز سے اُترے تو وہاں سعودی حکومت کی طرف سے لائسنس یافتہ متعلقہ ”کفیل“ پہلے ہی محو انتظار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کا وفد کے ہمراہ بورڈ آف ریونیو کا دورہ، پلس پراجیکٹ اور ای رجسٹریشن سسٹم پر بریفنگ
مکہ مکرمہ کی طرف روانگی
ہمارے گروپ کو بسوں میں بٹھایا گیا اور عازم مکہ مکرمہ ہوئے۔ ہر کوئی تلبیہ پڑھتا خانہ کعبہ کی زیارت کی تڑپ لیے رواں دواں تھا۔ حرم پاک سے کوئی آدھا کلومیٹر اِدھر رہائش گاہ پر لے جایا گیا اور سارا سامان وہاں رکھ کر پیدل حرم کعبہ کی جانب جو قدم اُٹھنے لگے تو دلوں کی کیفیت ہی بدل چکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار33کارکنوں کی شناخت پریڈ کے آرڈر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
حرم پاک میں عبادات
حرم پاک میں کفیل نے اپنی سرکردگی میں وہاں طواف کروایا اور مقام ابراہیم پر نفل نمازیں پڑھیں۔ آب زم زم پیا، دعائیں مانگیں اور پھر کفیل کی معیّت میں صفا مروہ کی سعی کے لیے روانہ ہوئے۔ وہاں صفا مروہ کے 7 چکر کلمۂ توحید پڑھتے لگائے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ پر چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی ثالثی کا معاملہ : صدر مملکت نے اہم اجلاس طلب کر لیا
گروپ کی تفصیلات
ہمارے گروپ میں 12 زن و مرد تھے۔ اُن دنوں کھانے پکانے کا بندوبست خود ہی کرنا ہوتا تھا۔ کھانا پکانے کا سارا سامان پاکستان سے ہی لے کر گئے تھے۔ جواں عورتیں سالن تیار کرلیتیں اور بازار سے روٹیاں لے آتے اور کھا لیتے۔
نوٹ
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








