قابض صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے متنازع قانون کی منظوری ظلم و بربریت کی انتہا ہے، سراج الحق
سراج الحق کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ قابض صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے متنازع قانون کی منظوری ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا اعتراف
انسانی حقوق کی خلاف ورزی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یہ فاشسٹ قانون دراصل ایک مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو خونریزی کی پیاسی ہے، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عالمی برادری سے اپیل
عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی فوری کردار ادا کریں اور فلسطینی قیدیوں کو تحفظ فراہم کریں۔








