خصوصی بچے آزمائش نہیں نعمت ہیں معاشرے کو امتیازی سلوک ختم کرنا چاہیے:وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹزم ڈے پر آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سنٹر کے قیام پر اظہار تشکر کیا اور آٹزم کے شکار افراد کے حقوق، ان کی شمولیت اور معاشرے میں مساوی مواقع پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز قانون 2012 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
آگاہی اور عملی اقدامات
آٹزم ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے دن پر آگاہی کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مؤثر عملی اقدامات کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے آٹزم سنٹر کے قیام پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈز کی تقسیم پر بات کریں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ’’پیشکش ‘‘
مخصوص ادارے کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں بننے والا سکول آف آٹزم جیسے ادارے کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں۔ آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم سکول نہیں بلکہ سماجی انقلاب ہے؛ آٹزم سکول ایک حب بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی
علاج کی سرگرمیاں
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ آٹسٹک بچوں کے علاج کی سرگرمیوں کو ہر ضلع کی سطح تک لے کر جائیں گے۔ آٹزم سکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ صوبے بھر کے سپیشل طلباء کے لیے ہمت کارڈ اور ہر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو اور ہر ضلع میں سنٹر آف ایکسیلنس فار سپیشل سٹوڈنٹس بنانے جا رہے ہیں۔ خصوصی بچے آزمائش نہیں بلکہ اللہ کی نعمت ہیں اور معاشرے کو امتیازی سلوک ختم کرنا چاہیے۔
پنجاب میں خصوصی ایجوکیشن
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن اور سپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ 28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو سنٹر آف ایکسیلنس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں سپیشل بچوں کے لیے 70 سپیشل بسیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ پورے صوبے میں سپیشل افراد کے لئے 313 اداروں کو بہتر بنایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں قائم سنٹر آف ایکسیلنس میں ہزاروں سپیشل بچوں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔








