امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
امریکی صدر کا بڑا اقدام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی کھلاڑی نے سلمان آغا کے رن آؤٹ کو درست قرار دے دیا
عہدے سے ہٹانے کا پس منظر
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی نیوز چینل ’’سی این این‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ گزشتہ چند دنوں سے پام بونڈی کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے تھے۔ گذشتہ روز دونوں کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کو سخت اور فیصلہ کن قرار دیا گیا، جس میں ٹرمپ نے واضح اشارہ دیا کہ وہ جلد انہیں تبدیل کرنے والے ہیں۔
نئی ذمہ داریاں
پام بونڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ عارضی طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔








