پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا
عوامی اثرات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس طبقہ شدید متاثر ہے، صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ مسترد
انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے۔ پہلے 55 روپے، پھر 137 روپے اضافہ، ظلم کی انتہا ہے اس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔








