پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اونگزیب نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کی، وہیں پنجاب کی سینئر وزیر مریم اونگزیب نے وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ کیخلاف نیب انکوائری کالعدم۔
وزیراعظم کی قیادت کی तारीف
اپنی ایک پوسٹ میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ "وزیراعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا، یہ صرف ایک فیصلہ نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے نہایت دانشمندی کے ساتھ فِسکل اسپیس پیدا کی، کفایت شعاری کے اقدامات (Austerity Measures) اختیار کیے، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی اور ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی۔ یہ امر بھی قابلِ تحسین ہے کہ عالمی سطح پر جہاں مختلف ممالک میں پٹرول کی قلت اور قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، وہاں پاکستان کو اس بحران سے محفوظ رکھا گیا، یہ مضبوط پالیسی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔ یہ فرق ہوتا ہے ایک ذمہ دار قیادت اور ایک ایسی قیادت میں جس نے اپنی جھوٹی اور مصنوعی سیاست کو بچانے کے لیے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب: ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد ہلاک
عوام کا فخر
انہوں نے مزید لکھا کہ آج ہر پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے کہ اس کی قیادت شہباز شریف جیسے ذمہ دار اور سنجیدہ رہنما کے ہاتھ میں ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ آج بھی جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو اسے عام عوام پر مکمل بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا گیا، 2 ویلرز استعمال کرنے والے محنت کش طبقے، چھوٹے کسانوں (25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے)، اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خصوصی ریلیف دے کر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔ یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی، بلکہ ہر ممکن حد تک سہارا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے اور ان کے لیے عملی اقدامات کرتا ہے۔
اجتماعی کوششوں کی ضرورت
ان کا کہنا تھاکہ میں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو وفاق کی اکائیوں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونے پہ مبارکباد دیتی ہوں اور تمام وزرائےاعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ہم انشااللہ ایک قوم بن کر ان مشکل حالات کا مقابلہ کریں گے انشاءاللہ انشاءاللہ، جیسے جیسے عالمی حالات بہتر ہوں گے، اسی عزم اور حکمت کے ساتھ مزید ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔








