آخری اوور میں میچ بچانے میں ناکامی پر تنقید، حارث رؤف کا جواب سامنے آگیا
حارث رؤف کے خیالات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے ہیں لیکن ہمارے ہاں لوگ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں، ان کے ساتھ یہ کرو وہ کرو۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا کے عوام کی اکثریت احتجاج کیخلاف، 53 فیصد نے کسی بھی احتجاج میں جانے سے انکار کیا: سروے
رائے اور خود اعتمادی
روزنامہ جنگ کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلئے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
پچز اور رنز
انہوں نے کہا کہ جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں، رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں۔ جب ہائی سکورنگ میچز ہوں گے تو دونوں ٹیموں کے بولرز کو ہی رنز پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کوششوں پر ایرانی سفیر کا اہم بیان جنگ بندی کیلئے سامنے آگیا
بولرز کی کارکردگی
حارث رؤف نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے، باقی چار کو تو رنز پڑیں گے۔ جس طرح کی کنڈیشنز چل رہی ہیں اور آپ 15، 20 رنز کم دیتے ہیں تو اس کا مطلب بولرز نے اچھا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا نہ جاتے وقت پتہ لگا، عبد القادر پٹیل
بولنگ کی ورائٹی
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گے اتنا اچھا رہتا ہے۔ ابھی لیگ کا آغاز ہے، اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اپنی ڈیتھ بولنگ کو بہترین بنانے کے لئے کوشاں ہوں، اور ڈیتھ اوورز میں بہتری لانے پر کام کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کو ہلا کر رکھ دیا ہوگا،سابق صدرعارف علوی کا ٹرمپ کوخط
تنقید کا سامنا
حارث رؤف نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔ آپ پر تنقید ہو رہی ہو لیکن دوسروں پر نہیں تو اس کا مطلب ہے لوگوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں۔ جب توقعات پر پورا نہیں اترتے تو لوگ آپ پر باتیں بھی کرتے ہیں۔ فینز کے جذبات ہوتے ہیں، وہ برداشت نہیں کر پاتے۔ کوشش ہے توقعات پر پورا اترا جائے۔ ہم خود بھی جذباتی ہو جاتے ہیں اور برداشت نہیں کر پاتے۔
لیگ کرکٹ اور ٹیم کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹر کی خوش قسمتی ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی ٹیم کے ساتھ لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوتا ہے۔ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا 8 واں ایڈیشن ہے۔ لاہور قلندرز کا میرے اوپر یقین ہے اور میں بھی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کسی بھی ٹیم میں چند اہم کھلاڑی ہوں تو نئے لڑکوں کو سیکھنے اور سیٹ ہونے کا موقع ملتا ہے۔








