کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی میں بارش کا نیا ریکارڈ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں اپریل کے مہینے میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 38.6 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے سبب ماضی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
تاریخی تناظر
واضح رہے کہ 1985 میں کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 37.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
بارش کا آغاز
کراچی میں جمعرات 2 اپریل کی صبح مغربی سسٹم کے زیر اثر بارش کا آغاز ہوا جبکہ دوپہر کے بعد موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔
موسم کی تبدیلی
شہر میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خنک ہوگیا جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھی گئی۔








