پاکستان پر 81 ہزار ارب کے قرضے، ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار کا مقروض
پاکستان کا مجموعی قرضہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر کے دوسرے ہفتے میں “بریک تھرو” کا امکان ہے
قرض کی تفصیلات
اجلاس کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے ہے جن میں سے 26 ہزار ارب بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔
فی کس قرض بار
حکام نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے فی کس قرض 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے اور یوں ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے.








