پنجاب حکومت کو بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 4کروڑ روپے ماہانہ آمدن ہوگی، شہزاد اکبر
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اور سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے پنجاب حکومت کے بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھینسوں کے گوبر پر 30 روپے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 50 ہزار سے زائد بھینسیں صرف لاہور میں ہیں۔ شروع میں یہ لاہور میں ہی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ٹیکس بھینسوں کا گوبر اٹھانے کی مد میں وصول کیا جائے گا۔ گوبر بائیو گیس پروڈکشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور گوالے اس بات سے اتفاق بھی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟جانیے
جہاز کے پائلٹس اور رازداری
سابق مشیر احتساب کا کہنا تھا کہ بڑی فکر تھی کہ میڈم کا جہاز اڑانے کیلئے 35،35 ہزار ڈالر کے دو انگریز پائلٹ رکھے گئے ہیں۔ غیر ملکی پائلٹ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں آپ کی بہت زیادہ پرائیویسی ہوتی ہے۔ وہ پاکستان کے معاملات میں نہیں پڑتے، جس سے آپ کو 100 فیصد پرائیویسی مل جاتی ہے، اسی لئے انہوں نے جہاز کی ٹریکنگ کو بھی آف کرایا ہوا ہے، ان کی ماہانہ تنخواہ 2 کروڑ روپے کے قریب بن جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای شہید کی زندگی پر ایک نظر
ٹیکس کا مقصد اور منصوبہ
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بیوروکریٹ یا مشیر وزیر نے بڑا زبردست حل نکالا ہے کہ میڈم کے جہاز کے تیل پانی کیلئے اور پائلٹس کی تنخواہ ہم بھینسوں کے گوبر سے نکالیں گے۔ بھینسوں کے گوبر کی مد میں پہلے اندازے کے مطابق ساڑھے 4 کروڑ روپے ماہانہ ٹیکس جمع کیا جائے گا، اس میں سے 2 کروڑ پائلٹس دے دیں گے باقی میں تیل پانی، سینڈوچ وغیرہ یا جو ڈائٹ والی خوراک وہ کھاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے میری اطلاع تو یہ ہیں کہ جس زمانے میں وہ نیب کی قید میں تھیں اور جیل میں رہی تھیں، یہ مرغن غذائیں بڑے شوق سے کھاتی ہیں، حلوہ پوری کی بھی بڑی شوقین ہیں۔
شہزاد اکبر کی تعریف
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑی ہی شاندار منصوبہ بنایا گیا ہے کہ بھینسوں کے گوبر سے جو آمدن ہوگی، اس سے میڈم کے پائلٹس کی ادائیگی کی جائے گی، جس نے بھی یہ کام کیا ہے بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔ اس کو شاباش دیتے ہیں کہ کم از کم پاکستان کی پا پنجاب کی عوام کا خون چوسنے کی بجائے بھینس کے گوبر سے ہی آپ نے کام چلا لیا ہے، تو ویری ویلڈن۔
مریم نواز کو کسی نے ونڈر فل آئیڈیا دیا ہے کہ بھینس کے گوبر پر ٹیکس لگا کر 11 ارب والے جہاز کے پائلٹوں کی تنخواہ پوری کی جائے۔ ایک اندازے کے مطابق گوبر ٹیکس سے 4.5 کروڑ روپے وصول ہوں گے جن میں سے 2 کروڑ تنخواہ اور باقی سے جہاز کے اندر سینڈوچ وغیرہ کھا لیے جائیں گے، شہزاد اکبر pic.twitter.com/EtrkQGMWHA
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) April 3, 2026








