سونا 3400 روپے فی تولہ مہنگا، قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و علاقائی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلیے پلان اے، بی، سی تیار کر لیا
پاکستان میں سونے کی قیمت
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونا 3400 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا، جس سے قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 2915 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نئے رہبر کو ہم سے منظوری لینا پڑے گی، خامنہ ای کے بعد نیا رہبر زیادہ دیر نہیں رہے گا، ٹرمپ
چاندی کی قیمت میں تبدیلی
ادھر فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہونے سے قیمت 7 ہزار 794 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر مہنگا، 4676 ڈالر پر پہنچ گیا۔








