شہباز شریف ہتک عزت کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں ہتک عزت کیس کی سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا صحافی سلمان مسعود کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 7 اپریل کو سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دور سے چٹانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے جیسے بہت سارے ہاتھی دریا میں غسل کر رہے ہیں، گاڑی خالی ہوگئی، میں موقع غنیمت جان کر بوگی میں گھس گیا.
پہلے کی درخواست کا فیصلہ
سابق جج منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست مسترد کر دی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین بہادر بھائیوں کا حیرت انگیز قصہ: بہادری، اتحاد اور محبت کی مثال
عمران خان کا الزام
واضح رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017 میں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔
ہتک عزت کا دعویٰ
10 ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر جولائی 2017 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا.








