پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ محبت، اخلاص اور یکجہتی کی روشن مثال رہی ہے: عزیزالرحمن مجاہد
پاکستان تحریک انصاف کا اقدام
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ استعمال سے متعلق پروپیگنڈا پر بالآخر جنید صفدر نے بھی خاموشی توڑ دی
بیرسٹر گوہر کا بیان
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا، نائیجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں، کوئی شک نہیں ایران کشیدگی کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا۔
تیمور سلیم جھگڑا کا نقطہ نظر
’’جنگ‘‘ کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں معیشت کیلئے کچھ کام نہیں کیا، پیٹرول قیمتیں جب کم کرنی ہوتی ہیں تو وزیراعظم خود اعلان کرتے ہیں، وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے خود اعلان کرنا چاہیے تھا، یہ اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔ 3 ہفتے تک وزیراعظم خود اعلان کرتے رہے کہ میں عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھائی گئیں۔








