پاکستان واحد ملک ہے جس نے حالیہ کشیدگی کے دوران پیٹرولیم قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا، وجہ بھاری ٹیکسز، لیوی، روپے کی گرتی قدر اور مسلسل ناکام پالیسی ہے، اسد قیصر
پاکستان میں پیٹرول قیمتوں کا اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنم اسد قیصر کا کہنا ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک بن چکا ہے جس نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ ایک ہی عالمی مارکیٹ مگر پاکستان میں پیٹرول سب سے مہنگا۔ وجہ صرف عالمی قیمتیں نہیں بلکہ بھاری ٹیکسز، پیٹرولیم لیوی، روپے کی گرتی قدر، درآمدی انحصار اور مسلسل ناکام پالیسی سازی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا
عالمی تناظر میں پاکستان کا موقف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کے برعکس دنیا کے دیگر ممالک نے اس بحران کے دوران اپنے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس میں کمی کی جبکہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی اور ٹیکس میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ یہ حکمرانی نہیں بلکہ عوامی استحصال ہے، جہاں اشرافیہ محفوظ اور عام آدمی مسلسل قربانی دے رہا ہے۔ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ نااہلی، کرپشن اور عوام دشمن نظام کا واضح ثبوت ہے۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزی
اسد قیصر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق پہلے ہی ناجائز فارم 47 حکومت سلب کر چکی ہے۔ اب ان کی عدالتوں تک رسائی کو بھی روکا جا رہا ہے تاکہ دورانِ مقدمات ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے اور منظم سیاسی انتقام کو چھپایا جا سکے۔ ناجائز حکومت کا مقصد یہ ہے کہ عدالتی ناانصافی کو اپیلیٹ فورمز پر نمایاں ہونے سے روکا جا سکے۔ عدالتوں تک رسائی کو روکتے ہوئے بعد میں یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ بروقت اپیل نہ ہونے کی وجہ سے زائد المیعاد ہو چکے ہیں اور قابلِ سماعت نہیں۔ ایک سیاسی جماعت کو دبانے کے لیے پورے عدالتی نظام کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے.








