موجودہ مسلط شدہ حکومت بحرانوں کو صرف عوام کو لوٹنے کے موقع کے طور پر استعمال کررہی ہے، جنید اکبر خان
پ PTI صدر کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ مسلط شدہ حکومت بحرانوں کو عوام کو لوٹنے کے موقع کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر
عمران خان کی حکومت کا موازنہ
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں جب عالمی مارکیٹ میں تیل 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا، تب اس وقت عمران خان کی منتخب حکومت نے عوام کا احساس کرتے ہوئے بوجھ خود اٹھایا اور پیٹرول 150 روپے لیٹر تک رکھا۔ آج مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ حالیہ جنگ سے قبل (27 فروری کو) عالمی مارکیٹ میں تیل 73 ڈالر تھا جو اب 108 ڈالر فی بیرل ہے۔ اگر پرانے فارمولے کے تحت 100 روپے ٹیکس بھی لگا لیا جائے تو پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 336 روپے بنتی ہے، لیکن حکومت پیٹرول پر 187 روپے اور ڈیزل پر 271 روپے کا بھاری ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈرز “روبوٹ” کی مانند چل رہے ہیں، کھیل تماشا کب تک چلے گا۔۔۔؟ مظہر عباس نے ایک بڑی جماعت کی سیاست پر کئی سوالات اٹھا دیئے
معاشی صورتحال اور حکومتی عیاشیاں
جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت، سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ تباہ ہیں، لیکن حکومتی عیاشیاں عروج پر ہیں؛ ججوں کے لیے 10، 10 کروڑ کی گاڑیاں، 12 ارب کا جہاز، وزیراعظم کا 24 گھنٹے گرم رہنے والا سوئمنگ پول اور وزراء کے شاہانہ پروٹوکول عوام کے پیسوں پر چل رہے ہیں۔ ہم آج ڈپٹی اسپیکر کے رویے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں جنہوں نے اسمبلی میں عوام کے حق میں بات کرنے کا موقع نہیں دیا۔
پیپلز پارٹی کا دوہرا کھیل
دوسری جانب پیپلز پارٹی دہرا کھیل کھیل رہی ہے۔ وہ حکومت کے مزے اور مراعات بھی لوٹ رہی ہے اور خود کو فیصلوں سے الگ بھی بتاتی ہے۔ اگر اتحادی واقعی عوام کے ساتھ ہیں تو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئیں۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر فورم سے لے کر سڑکوں تک عوام کی آواز اٹھائیں گے۔








