پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ خواجہ سعد رفیق
حکومت کی ناکامی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی ہے۔ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟
یہ بھی پڑھیں: میرا 7واں وارنٹ جاری ہوا ہے تاکہ عمران خان کا پیغام باہر لانے کے جرم میں میرا ٹرائل ہو اور سزا دی جاسکے، علیمہ خان
آی ایم ایف اور غریب عوام
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا آی ایم ایف کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور متوسط طبقہ خط ِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بچے بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے: عاصم افتخار
بین الاقوامی اثرات
ایران پر منحوس امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو انکی نحوست سے تیسری دنیا کے کروڑہا لوگ بھوکے مریں گے۔
سیاسی تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور جنگی جنون میں مبتلا انکے ظالم سہولت کاروں پر لعنت ہو۔








