تھوڑا وقت اور دیں، آبنائے ہرمز کھول کر تیل پر قبضہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز کھلوا سکتے ہیں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنی فوجی قوت کے ذریعے آبنائے ہرمز کھلوا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کی توانائی تنصیبات پر قبضے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کو صحیح سے نہیں جانتی، صرف گالیاں آتی ہیں، زارا نور عباس
سوشل میڈیا پر پیغام
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ’کچھ ہی وقت بعد ہم باآسانی آبنائے ہرمز کھول سکتے ہیں، تیل پر قبضہ کر سکتے ہیں اور خوب پیسہ کما سکتے ہیں‘۔
دنیا کے لیے ایک تیل کا فوّارہ؟
انہوں نے اس پیغام کا اختتام سوالیہ جملے سے کیا اور لکھا کہ ’یہ پوری دنیا کے لیے ایک تیل کا فوّارہ ثابت ہوگا؟‘۔
Donald J. Trump Truth Social 04:03.26 08:22 AM EST
With a little more time, we can easily OPEN THE HORMUZ STRAIT, TAKE THE OIL, & MAKE A FORTUNE. IT WOULD BE A “GUSHER” FOR THE WORLD??? President DONALD J. TRUMP
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) April 3, 2026








