مہنگا پیٹرول، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گڈز ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ماہانہ سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرز پر گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا
سبسڈی کے فوائد
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔ اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے، رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے ماہانہ ہے۔
مریم نواز کا ٹویٹ
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے۔
اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے: رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں… https://t.co/fuEu9RM5pE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2026








