مولانا طارق جمیل کی موجودہ ملکی میں امتِ مسلمہ سے ’’قنوتِ نازلہ‘‘ کا غیر معینہ مدت تک اہتمام کرنے کی اپیل
مولانا طارق جمیل کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے موجودہ ملکی اور عالمی حالات کے تناظر میں امتِ مسلمہ سے ’’قنوتِ نازلہ‘‘ کا غیر معینہ مدت تک اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ
مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں عوام اور حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں، کیونکہ اسی میں نجات پوشیدہ ہے۔ مشکل حالات میں اجتماعی دعا اور رجوع الی اللہ ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ موجودہ حالات غیر معمولی نوعیت کے ہیں، لہٰذا امت کو چاہیے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور روحانی طور پر مضبوطی اختیار کرے۔
موجودہ ملکی و عالمی حالات کے پیشِ نظر، امتِ مسلمہ سے گزارش ہے کہ ”قنوتِ نازلہ“ کا غیر معینہ مدت تک اھتمام شروع فرمائیں۔
عوام و حکمران! اللہ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں، اسی میں نجات ہے۔— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) April 3, 2026








