وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاک چین 5 نکاتی ایجنڈہ پر گفتگو
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کیا اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا
علاقائی کشیدگی میں کمی کی ضرورت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاک چین 5 نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔








