ایران کا سرحدی صوبے کی فضائی حدود میں امریکی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ ، گمشدہ پائلٹ کی تلاش جاری
ایران نے امریکی جنگی طیارے کو گرانے کا دعویٰ کیا
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے سرحدی صوبے کی فضائی حدود میں امریکا کے ایک جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد گمشدہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ امریکا نے اب تک جہاز گرنے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم بین الاقومی میڈیا نے ایران کے سرحدی علاقوں میں امریکی فضائیہ کی جانب سے سرچ آپریشن کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس پر وہ صارفین جو غلط معلومات کے ذریعے ہزاروں ڈالر کما رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے ایف 35 طیارے کی تباہی کی تصدیق
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے جدید اور مقامی طور پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کے سرحدی علاقے میں ایک ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت
امریکی فوج کی تلاش کا آپریشن
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی افواج نے پائلٹ کے زندہ ہونے کے امکان کے پیشِ نظر اس کی تلاش اور ایران کی سرحدوں سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ امریکی فوج نے اس آپریشن میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سی 130 طیارے کے ذریعے پائلٹ کی تلاش شروع کی تاہم یہ کارروائی تاحال بے نتیجہ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پورے ملک میں جلسے کرنے کا کہا ہے، نومبر میں کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے، سلمان اکرم راجا
پائلٹ کی ممکنہ حالت
بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ’ایجیکٹ‘ کر کے ایرانی حدود میں لینڈنگ کی تھی۔
تسنیم نیوز کی رپورٹس
تسنیم نیوز کے مطابق جنوب مغربی ایران کے سرحدی صوبے میں دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی پائلٹ اسی علاقے میں موجود ہوسکتا ہے۔ تسنیم نیوز نے ہی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پائلٹ کو ممکنہ طور پر ایرانی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔
❗️US attempt to rescue downed fighter pilot has FAILED — Tasnim
After 'HOURS of search ops involving Black Hawks and a C30 Hercules'
US damage control may soon present 'another person as the rescued pilot' https://t.co/H9j33s3ma3 pic.twitter.com/ZRjAte2ZXO
— RT (@RT_com) April 3, 2026








