وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بنوں میں خودکش حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت
وزیر اعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنوں میں خودکش حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
شہداء کی یاد میں اظہار ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے سوگواران سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
حملے کی ناکامی پر اظہار تشکر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بنوں میں تھانے پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔








