بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری، پہاڑوں سے آنے والا ریلا دیہات میں داخل

کوئٹہ میں شدید بارش اور ژالہ باری

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری، پہاڑوں سے آنیوالا ریلا دیہات میں داخل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی مخالف “آنٹ فینی” کو قتل کروانے والی “دی فیٹ لیڈی” گرفتار

بارش کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث نورک سلیمان خیل کے پہاڑوں سے آنے والا ریلا دیہات میں داخل ہوگیا۔ کنٹرول روم کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم

مختلف علاقوں میں بارش کی شدت

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشین، خانوزئی، بوستان، حرمزئی، برشور کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، لوئی بند، مسلم باغ، قمرالدین میں تیز بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کا خواب اور موجودہ حقیقت

سیلابی صورتحال اور برف باری

کنٹرول روم کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وادیٔ زیارت میں 50 سال بعد اپریل میں برفباری ہوئی، علاقے کے پہاڑوں پر برف پڑی، درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے گرگیا۔

فصلوں اور باغات کو نقصان

ژالہ باری اور آبی ریلوں سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے، شہر اور مضافات میں سڑکیں اور گلی محلوں میں نالے ابل پڑے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...