زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ’ویزا آن ارائیول‘ کا اعلان
متاثریں علاقے
زلزلے کے جھٹکے پشاور، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، سرگودھا اور مری میں محسوس کیے گئے۔
ٹیکسلا، حسن ابدال، لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر، پارا چنار، سکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل، شیر افضل مروت کے تہلکہ خیز انکشافات
زلزلے کی تفصیلات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔
شہریوں کا ردعمل
خیبر اور ملحقہ علاقوں، سکردو اور دیامر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔








