آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر غیر قانونی حملے ہیں: چین
چین کا تبصرہ
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے آبنائے ہرمز میں خلل کا بنیادی ذمے دار اسرائیل اور امریکہ کو قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکروبیل اختراع سے چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کا فروغ
خلیج میں امن کی ضرورت
’’جنگ‘‘ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر غیر قانونی حملے ہیں۔ فوجی حملوں کے خاتمے اور خلیج میں امن اور استحکام بحالی سے ہی عالمی شپنگ لین کھل سکتی اور محفوظ ہو سکتی ہے۔
عالمی تعاون کی اہمیت
چینی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علاقائی انتشار سے عالمی معیشت اور توانائی کو مزید متاثر ہونے سے روکنے کے لیے عالمی برادری کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔








