سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت
پاکستانی سفیر کی ہدایت
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں مملکت میں مقیم پاکستانی شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا
امن اور استحکام کی یقین دہانی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے اطمینان دلایا کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مجموعی حالات پرامن، مستحکم اور تسلی بخش ہیں اور شہری بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026ء کے تحت اب تک کتنی ڈیجیٹل ادائیگیاں کردی گئیں؟ جانیے
ذمہ دار شہری ہونے کی اہمیت
سفیر احمد فاروق نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مقامی قوانین کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں، قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے گریز کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی حساسیت کو مدنظر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے: طلال چودھری
مستند ذرائع پر انحصار
انہوں نے ہدایت کی کہ درست اور بروقت معلومات کے لیے صرف سعودی حکومت کے مستند ذرائع پر انحصار کیا جائے۔ مزید برآں، حساس مقامات، فوجی تنصیبات، سرکاری و سفارتی عمارتوں کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
دفاعی کارروائیوں کی رپورٹنگ
سفیر پاکستان نے خبردار کیا کہ اگر فضا میں دفاعی کارروائیوں، جیسے ڈرون یا میزائل روکنے کے مناظر دیکھے جائیں تو ان کی فلم بندی اور اشاعت سے بھی گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کو خالی اور شام کو تقسیم کرنے تک جنگ نہیں رکے گی، اسرائیلی وزیر خزانہ کا اعلان
فضائی سفر کی صورت حال
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں اور فضائی سفر کا نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای ویزا پر پاکستان آیا روسی طالبعلم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا
سفارت خانہ کی تیاری
اپنے بیان کے اختتام پر سفیر احمد فاروق نے یقین دہانی کرائی کہ سفارت خانہ پاکستان ریاض بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
پاکستانی کمیونٹی سے اپیل
انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے پرسکون رہنے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔








