وزیراعلیٰ کا پنجاب کے عوام کے لیے ایک اور ریلیف کا اعلان، پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم، ٹرانسفر فیس بھی معاف
وزیراعلی مریم نوازشریف کا نیا ریلیف پیکیج
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کیلئے ایک اور ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔ اس ریلیف پیکیج کے تحت پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کردیئے گئے ہیں اور موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم فل، پی ایچ ڈی کے مقالہ جات اورکتب کی اشاعت کا اردو زبان میں ہدف مقرر کیا جائے، اس طرح خودانحصاری، تحقیق اور تخلیق کی دولت ہاتھ آئے گی
سبسڈی کا اعلان
اپنے ایکس پیغام میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی، اور یہ پٹرول فی لیٹر 100 روپے سبسڈی کے ساتھ مہیا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے قطر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
فیول سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ
رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کا فوری آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000 پر کال کرسکتے ہیں یا پلے سٹور پر موبائل ایپ "Maryam ko Batayn" استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید برآں، فیول سبسڈی کے لئے ویب پورٹل mkb.punjab.gov.pk پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔








