ایران میں اسپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ
ایران میں حملے کی تفصیلات
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں سپیشل پیٹروکیمیکل زون پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما صداقت علی عباسی بھی گرفتار
حملے کے مقامات
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں ماہشہر سپیشل پیٹروکیمیکل زون میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور اس حملے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمل یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا، ایک استاد اور طالب علم زخمی
حملے کی نوعیت
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں بندرامام پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں کمپلیکس کے کچھ سیکشنز کو نقصان پہنچا ہے۔
بوشہر پاور پلانٹ پر اثرات
ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر جوہری پاور پلانٹ پیری میٹر کے قریب پروجیکٹائل حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حملے سے بوشہر پاور پلانٹ کے مرکزی حصوں کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی پروڈکشن متاثر ہوئی ہے.








