پاک، افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں
سیلابی ریلے کا واقعہ
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کے مقام پر ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلمان میزائل ہیں تو یہ رافیل ہیں،عمران خان کے بچوں کو میزائل کہنے پرفیصل چوہدری کا دوبدو جواب
ریسکیو کی کوششیں
’’جیو نیوز‘‘ نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ رات بھر موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں نقصانات
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ میں شو روم کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینل بھی ٹوٹ گیا۔








