شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا ، وزیر اعظم

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئین کی تیاری اور منظوری میں تعمیری کردار ادا کیا اور جمہوریت میں عوامی طرز حکمرانی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے قابل قدر کاوشیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے

وزیر اعظم کا بیان

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ قومی اور سیاسی و آئینی خدمات پر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو نے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور مضبوط دفاع کے تناظر میں خلوص نیت سے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ آئین پاکستان 1973ء کی تیاری اور منظوری میں ذوالفقار علی بھٹو نے تعمیری کردار ادا کیا جسے پارلیمانی نظام کی مضبوطی اور جمہوریت کے فروغ میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

دعاؤں کا پیغام

وزیر اعظم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...