شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک، خوارج کی شناخت ہو گئی، 2 افغان شہری نکلے
شمالی وزیرستان میں خوارج کی ہلاکت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج کی شناخت، 2 افغان شہری نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ فلائی اوور پر ڈیوٹی کے دوران ٹرک نے کانسٹیبل حامد کو کچل دیا، حالت تشویشناک
آپریشن کی تفصیلات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سینکڑوں طلباء کے لیے خوشخبری، پاکستان نے تعلیم کے دروازے بھی کھول دیے
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت
شناخت کے مطابق ہلاک کئے جانے والا ایک دہشت گرد امیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشت گرد امیر عبدالرحیم ولد زرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔
دفاعی ماہرین کی رائے
دفاعی ماہرین کے مطابق اس ہولناک واقعہ نے افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتے۔








