بھارت فالس فلیگ آپریشن کے موڈ میں ہے، اس دفعہ کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع کی بیان
سیالکوٹ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے۔ اس دفعہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تھل کے لوگ صبح اپنے تربوز کے فیلڈ میں جاتے ہیں، تربوز کھاتے ہیں، بیج نکال کر سنبھال لیتے ہیں اور گندم کے ساتھ بھون کر کھاتے ہیں
پاکستان کی طاقت
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت 5 گنا بڑا ملک ہے، لیکن پاکستان نے جو حال کیا ہے، تاریخ دان تاریخ لکھے گا۔ بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ سے بھی بڑا ملک ہے۔ ہماری ایئر فورس نے بھارت کے اندر گھس کر اسے مارا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغرور شہزادی کی حقیقت: جب غرور کا بت ٹوٹا اور عشق کا چراغ روشن ہوا
بھارت کی ممکنہ حرکت
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی، تو ہم کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔ بھارت فالس فلیگ آپریشن کرنے کے موڈ میں ہے اور اپنے لوگوں یا قید پاکستانیوں کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 دنوں میں ثابت ہو گیا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے وسائل کے ساتھ ایران کو جھکانے کیلئے تھے،میان جاوید لطیف
امریکہ اور ایران کی مذاکراتی صورت حال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ اور ایران جنگ مذاکرات کا عمل ایک مرحلے سے گزر رہا ہے، جس پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں۔ پاکستان اس مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی دے۔
اسلام کی تعلیمات
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ایک نبی ﷺ کے امتی ہیں، اور دعا کی کہ اللہ ہمیں تفرقوں سے نجات دے۔ پاکستان صلح صفائی کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے، اس میں اللہ ہمیں کامیاب کرے۔








