حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک کتنے سو ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
حکومت کی سود کی ادائیگیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک کتنے سو ارب روپے سود کی مد میں ادا کیے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چمن ریلوے لائن پر رومانوی اسٹیشن شیلا باغ آتا ہے، اس کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے، بہت کہانیاں منسوب ہیں
ادائیگیوں کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق حکومت پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک 5300 ارب روپے سے زائد رقم سود کی مد میں ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کرلی
سرکاری دستاویزات کی روشنی میں
سرکاری دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں جبکہ دسمبر تک قرضوں پر واجب الادا سود ادائیگیاں 3600 ارب روپے رہ گئیں۔ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8207 ارب مختص کیے گئے تھے۔ پاکستان پر ملکی اور غیرملکی قرضوں کا حجم 81 ہزار 400 ارب روپے ہو چکا ہے۔
بجٹ کی مختص رقم
سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال قرضوں پر سود ادائیگی کے لیے مختص رقم بجٹ کا 46 اعشاریہ 7 فیصد ہے۔ پاکستان کا مجموعی قرض جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ کل قرض میں 26 ہزار ارب روپے بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض شامل ہیں۔ رواں سال کی بقیہ 2900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں پاکستان کو جون تک کرنی ہیں۔








