اپنے بھائی عباس عراقچی کی پاکستان سے متعلق وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اپنے بھائی عباس عراقچی کی پاکستان سے متعلق وضاحت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
Truly appreciate your clarification, my Dear Brother @Araghchi. ???????? ???? ???????? https://t.co/reptX11LQa
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 4, 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے مذاکرات کی تصدیق
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ہم نے مذاکرات کےلیے اسلام آباد جانے سے کبھی انکار نہیں کیا، جنگ بندی کےلیے پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔








