ابوظہبی کا قرضہ واپس نہیں کیا گیا تو اقتدار پر چور دروازے سے براجمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی یو اے ای میں جائیدادیں نیلام کردی جائیں گی، شفےع جان
ابوظہبی کی حکومت کا قرضہ رول اوور سے انکار
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نمائندہ خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کی حکومت نے قرضہ رول اوور سے انکار کر دیا ہے۔
مہنگائی کا نیا طوفان
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر قرضہ واپس نہیں کیا گیا تو اقتدار پر چور دروازے سے براجمان اشخاص (ن لیگ اور پیپلز پارٹی) کی یو اے ای میں جائیدادیں نیلام کر دی جائیں گی۔ اس کے لیے اب پاکستانی عوام ایک اور مہنگائی کے طوفان کے لیے تیار ہو جائے۔ جس کے لئے بجلی اور پٹرول مزید مہنگا کیا جائے گا۔
ابوظہبی کی حکومت قرضہ رول اور سے انکار کر دیا ہے۔ اگر واپس نہیں کیا گیا تو اقتدار پر چور دروازے سے براجمان اشخاص (ن لیگ اور پیپلز پارٹی) کے یو اے ای میں جائیدادیں نیلام کر دی جائیں گی۔ اس کے لیے اب پاکستانی عوام ایک اور مہنگائی کے طوفان کے لیے تیار ہو جائے۔ جس کے لئے بجلی اور…
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) April 4, 2026








