پاکستان ایتھلیٹ ثمر خان نے آرکٹک کے برف پوش علاقے میں 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلیج مہم کامیابی سے مکمل کرلی

ثمر خان کی شاندار کامیابی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی مہم جو ایتھلیٹ اور اسنو بورڈر ثمر خان نے آرکٹک کے برف پوش علاقے میں منعقد ہونے والی 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلیج مہم کامیابی سے مکمل کرلی اور اختتامی مقام تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے: مریم نواز

ذہنی اور جسمانی چیلنج

ثمر خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کامیابی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر صرف جسمانی آزمائش نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی انتہائی مشکل مرحلہ تھا، جس نے انہیں تھکن، شکوک اور اپنی حدود سے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔شدید سردی، ویران برفانی ماحول اور طویل سفر کے دوران خاموشی نے انہیں مشکلات کا سامنا کرنے اور خود پر یقین مضبوط کرنے کا موقع دیا۔ ان کے مطابق یہ تجربہ حوصلے، ہمت اور اعتماد کی حقیقی آزمائش ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

مشکلات اور ویزا کی کہانی

ثمر خان نے انکشاف کیا کہ سفر شروع ہونے سے پہلے بھی انہیں مشکلات کا سامنا رہا، خاص طور پر ویزا سے متعلق غیر یقینی صورتحال رہی اور روانگی سے صرف ایک دن قبل پاسپورٹ پر ویزا موصول ہوا۔ کامیابی کو ذاتی کارنامے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ پورے ملک کے نام ہے۔ اس مہم کے منتظمین اور پاکستان میں سویڈن کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی معاونت سے ان کا سفر ممکن ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا عراق جاتے ہوئے دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار

نوجوانوں کے نام پیغام

اپنے پیغام کے اختتام پر ثمر خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بتایا جائے کہ وہ اپنے خواب پورے نہیں کرسکتا تو اسے ہمت نہیں ہارنی چاہیے، کیونکہ حدود کو چیلنج کیا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر مزید دیکھیں

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...