لاہور ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا کیس، ملزم افنان اور والد شفقت علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمہ میں ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کر3پاکستانیوں کو تھائی لینڈ میں اغوا کروا دیا
عدالت کی برہمی اور گرفتاری کے وارنٹس
جج شاہد سکندر نے کیس کی سماعت کی، جس دوران کم عمر ملزم افنان اور اسکے والد شفقت علی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے ملزم افنان اور اس کے والد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرکے ضامن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ مزید سماعت بائیس اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
فرد جرم اور چالان کی صورت حال
عدالت نے ملزم افنان اور اس کے والد پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔ پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر رکھا ہے۔








