ایران نے امریکی پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کردی، بی بی سی
ایران میں امریکی پائلٹ کی گرفتاری کی افواہیں
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے جنوبی صوبے کوہگیلوئے و بویراحمد میں تعینات پاسداران انقلاب (IRGC) کے ایک ذیلی یونٹ اور اسی صوبے کے گورنر نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکی لڑاکا طیارے F5 کے دوسرے عملے کے رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دور آتی جاتی گاڑی دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا جیسے پٹری پر سے اتر کر گہرے پانیوں میں داخل ہو گئی ہے اور اب لہروں سے لڑتی تیرتی سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری بیان
بی بی سی کے مطابق صوبائی گورنر کی جانب سے ایک علیحدہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پہلے پائلٹ کے بارے میں یہ دعویٰ بھی درست نہیں کہ اسے امریکی افواج نے ریسکیو کر لیا ہے، اور اس طرح کی خبریں دشمن کی جانب سے پھیلائی جانے والی ایک حکمت عملی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیل کی لہروں کا زور ناصر جھیل نے توڑ دیا تھا، کشتی جزیرے کی طرف بڑھ رہی تھی میں دیکھ کر پریشان ہوگیا مگرمچھ چٹانوں پر بیٹھے دھوپ تاپ رہے تھے.
عوامی اپیل
دوسری جانب ایران سے وابستہ سرکاری یا نیم سرکاری ذرائع ابلاغ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ پائلٹ کو دیکھیں تو اسے زندہ پکڑنے کی کوشش کریں۔ اس مقصد کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
انعام کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے پائلٹ کو پکڑنے والے کیلئے تقریباً 50 ہزار پاؤنڈ یعنی 66 ہزار ڈالر کے قریب انعام کی پیشکش کی گئی، جو ایران میں اوسط ماہانہ آمدنی یعنی 150 سے 230 پاؤنڈ کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔








