پنجاب میں 6 سے 8 اپریل تک بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناچاہتے ہوئے بھی میں عظیم عمارتوں کے سحر میں گم ہوگیا، ذہن میں ایک بار پھر فرعونوں کا دور فلم کی طرح چلنے لگا، جہاں ہر طرف زندگی ہی زندگی ہوتی تھی
بارش کی پیشگوئی
ترجمان کے مطابق 6 سے 8 اپریل کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا: اسکول میں فائرنگ، مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی
مزید علاقوں میں بارش
اسی طرح حافظ آباد، وزیرآباد، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاہور اور دیگر شہروں کی صورتحال
ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے。








