ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی تھی، 48 گھنٹے باقی ہیں، اس کے بعد سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کو مہلت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی تھی۔ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، اس کے بعد سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: ایک ہفتے میں 25 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار
دھمکیوں کا سلسلہ
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے: امریکا کی وارننگ
پہلا موقع نہیں
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہو۔ اس سے قبل بھی انہوں نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو پتھروں کے دور میں بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔
سوشل میڈیا پر تبصرہ
— Trump War Room (@TrumpWarRoom) April 4, 2026








