سندھ میں مسیحی برادری کے لیے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
سندھ حکومت کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے مسیحی برادری کیلئے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
تعطیلات کی تاریخیں
صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق 5 اور 6 اپریل کو مسیحی ملازمین کے لیے سرکاری دفاتر میں چھٹی ہو گی۔ یہ تعطیلات ایسٹر کے موقع پر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھیک مانگنے والی 10 سالہ بچی سے 3 افراد کی مبینہ زیادتی
خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی مسیحی ملازمین کو ان تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔
مقصد
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو اپنے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے.








