پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، صدر اور وزیر اعظم کا اظہار مسرت
پاک بحریہ کی اہمیت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1977ء میں جنرل محمد ضیاء الحق بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے بعد چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر بن گئے، عطیہ عنایت اللہ کو مرکزی کیبنٹ میں شامل کر لیا
پی این ایس خیبر کی شمولیت
پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہر صوبے سے لوگ نکلیں گے، علی محمد خان
علیحدہ مواقف
صدر اور وزیراعظم نے پاک بحریہ میں پی این ایس خیبر کی شمولیت پر اظہار مسرت کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں مضبوط بحری قوت قومی خود مختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے، پاکستان اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
وزیر اعظم کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید جنگی پلیٹ فارمز، پی این ایس خیبر پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔








